حیدرآباد ۔3۔مئی (اعتماد نیوز)ملک کے دار الحکومت میں سارقین کا اپنا نیا
انداز ہے۔ کیونکہ روڈی شیٹرس ‘اور نئے نئے رومیوز سے حفاظت کے لئے دہلی کے
ٹرنوں میں گلابی رنگ کے ڈبوں کو مختص کیا گیا جہاں سے خواتین بآسانی سفر کر
سکتی ہیں۔ لیکن ان دنوں ایک رپورٹ کے مطابق ایسے
ڈبوں میں بھی خاتون
سارقین داخل ہوکر خواتین کے پاکٹوں پر حملہ کرتی ہیں۔ چنانچہ نئی دہلی کے
پاکٹ چوروں کے واقعات میں 94فیصد خاتون سارقین کا ہی ہاتھ ہے۔ اس رپورٹ میں
یہ کہا کہ گیا کہ پچھلے چھ ماہ میں 126 پاکٹ مار سرقہ کے واقعات پیش آئے
جس میں 118 کیسس میں خاتون سارقین کا ہی ہاتھ ہے۔